ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹرز (ایم آر سی)

ایم آرسی (MRCs) کیا کرتے ہیں؟

انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (ICMPD) سلک روٹس پروجیکٹ کے تحت شراکت دار ممالک کے اشتراک سے مائیگرنٹ ریسورس سنٹرز بنائے گئے ہیں اور کام کر رہے ہیں۔ تاکہ لوگوں کو ہجرت کے عمل کے دوران باخبر اور مفید فیصلے کرنے میں مدد ملے۔ ایم آرسیز(MRCs) بیرون ملک سفر کا ارادہ رکھنے والے، خواہشمند اور ممکنہ تارکین وطن کو ہجرت سے متعلق وسیع پیمانے پرد رپیش مسائل اور روزگار کےمواقعوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ایم آرسی (MRCs) کیسے کام کرتے ہیں؟

ایم آر سی میں موجود کاؤنسلرز کی ٹیم بیرون ملک سفر کا ارادہ رکھنے والے، خواہشمند افراد کو انفرادی طور پر اور اس کے علاوہ فون، ای میل اور اسکائپ کے ذریعے بھی مشاورت فراہم کرتی ہے۔ محفوظ اور قانونی ہجرت کے فوائد اور غیر قانونی ہجرت کے خطرات اور نتائج سے آگاہی فراہم کرتی ہے۔ مائیگرنٹ ریسورس سنٹرز (MRCs) سلک روٹس ممالک (افغانستان ، بنگلہ دیش ، عراق ،پاکستان اور تاجکستان) کے دارالحکومتوں اور بڑے شہروں میں واقع ہیں.

ایم آرسی (MRCs) میں کون سی خدمات فراہم کی جاتی ہیں؟

مائیگرنٹ ریسورس سنٹرز میں درج زیل خدمات فراہم کی جاتی ہیں:

  • بیرون ملک سفر کرنے والےاور خواہشمند افراد اور ممکنہ تارکین وطن کے لیے محفوظ ، قانونی اور منظم ہجرت کے طریقہ کار سے متعلق واضح اور قابل فہم معلومات کے ساتھ ساتھ قواعد و ضوابط ، بشمول روانگی سے قبل کی معلومات۔
  • بیرون ملک روانگی سے قبل ضروری معلومات (جہاں ضرورت ہو) اور بیرون ملک کام کے حالات کے ساتھ ساتھ رہائشی حالات، حقوق اور ذمہ داریا ں ، تحفظ فراہم کرنے والے اداروں تک رسائی کے طریقہ کار کے متعلق مکمل آگاہی دی جاتی ہے۔
  • ممکنہ تارکین وطن اور مقامی لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے/نقل مکانی میں درپیش خطرات اور نتائج کے بارے میں آگاہی۔
  • واپسی کے عمل کے بارے میں معلومات اور واپسی پر دوبارہ معمولات زندگی میں شمولیت کے لئے اداروں تک رسائی کے طریقہ کار کے متعلق معلومات۔

مقامی شراکت دار کون ہیں؟

مائیگرنٹ ریسورس سنٹرز (MRCs)عام عوام اور تارکین وطن کے ساتھ ساتھ  براہ راست یا بالواسطہ طور پر ہجرت سے متعلقہ مسائل میں سہولت یا رابطے میں ملوث سرکاری اور غیر سرکاری اسٹیک ہولڈرز کو بھی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ مزید براں ہجرت کے انتظامی شعبے میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور وسعت کے لیے متعلقہ حکومتی نظام کو مدد فراہم کرتے ہیں۔ مائیگرنٹ ریسورس سنٹرز(MRCs) ہجرت سے متعلقہ مقامات/علاقوں میں موجود اداروں  جیسے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز، یونیورسٹیوں ، کالجوں اور اسکولوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے ساتھ  تقریبات، سیمینار اور معلوماتی سیشن بھی منعقد کرتے ہیں۔

مائیگرنٹ ریسورس سنٹرز (MRCs)کا کام مقامی حالات اور سیاق و سباق کے تناظر میں ڈھال لیا جاتا ہے اور متعلقہ ملک کی ضروریات کی بنیاد پر مزید سرگرمیاں تشکیل دی جاتی ہیں۔ ایم آر سی (MRCs) ذ مہ دار حکومتی اتھارٹیز اور انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (ICMPD) مشترکہ حکمت عملی سے کام کرتے ہیں۔ ہر ایم آر سی (MRCs) کے انتظامی امور کم از کم تین اسٹا ف ممبرز کے ذریعے(01 کوآرڈینیٹر اور 02 کاؤنسلرز) سر انجام دئے جاتے ہیں ۔

 

ایم آرسی (MRCs) کہاں واقع ہیں؟

اس وقت پاکستان میں دو مائیگرنٹ ریسورس سنٹرز (MRCs) (لاہور اور اسلام آباد) میں کام کر رہے ہیں۔ افغانستان میں ایک (کابل)، عراق میں دو (بغداد) ، بنگلہ دیش میں دو (ڈھاکہ اور کمیلا) میں کام کر رہے ہیں۔ اور ایک تاجکستان میں (دوشنبے) میں کام کر رہا ہے۔ پاکستان میں ضلعی سطح پر ایم آر سی کی توسیع بھی جاری ہے۔

مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (ICMPD) سلک روٹس کی ویب سائٹ وزٹ کریں:
https://www.budapestprocess.org/migration-in-the-silk-routes/migrant-resource-centre

تربیتی پروگرام

کیا آپ بیرون ملک کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ MRC آپ کی مدد کیسے کر سکتا ہے؟

براہ کرم ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں جس میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، عراق اور پاکستان سے ہجرت کرنے والے اور تارکین وطن کارکنان کے لیے آن لائن تربیتی ماڈیولز شامل ہیں۔

https://www.icmpdsilkroutesmodules.com

یہ ماڈیولزنقل مکانی یا روزگار کے سلسلے میں ہجرت کے تین بڑے مراحل کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں۔

  1. قبل از ہجرت یا قبل از روزگار۔
  2. روانگی سے پہلے
  3. آمد کے بعد

ممکنہ ڈونرز، مستحقین اور شراکت داروں کے لیے معلومات۔

  • کیا آپ ایم آرسی MRC کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
  • کیا آپ ایم آرسی MRC کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیتےہیں؟
  • کیا آپ ایک ایسی سرکاری ایجنسی ہیں جو اپنے ملک میں MRC قائم کرنا چاہتی ہے؟

مزید معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

ICMPD Silk Routes
Gonzagagasse 1, 5th Floor, 1010 Vienna, Austria
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
+43 1 504 4677 2358